30.5 C
Islamabad
بدھ, مئی 14, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںبھارت اور چین نے افغان سفارت کاروں کی تربیت کے پروگرام کا...

بھارت اور چین نے افغان سفارت کاروں کی تربیت کے پروگرام کا آغاز کردیا

- Advertisement -

نئی دہلی ۔ 16 اکتوبر (اے پی پی) بھارت اور چین نے افغانستان کے سفارت کاروں کو تربیت دینے کے مشترکہ پروگرام کا آغاز کر دیا۔ بھارتی خبررساں ادارے کے مطابق بھارت میں تعینات چینی سفیر لو ژاﺅ ہوئی نے نئی دہلی میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انڈین فارن انسٹیٹیوٹ میں10 افغان سفارت کاروں کی تربیت بھارت، چین اور افغانستان کے درمیان تعاون کا پہلا قدم ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس منصوبے پر رواں برس چینی صدر شی جن پنگ اور بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے اتفاق کیا تھا۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=117770

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں