بھارت جبر و استبداد کے ذریعے کشمیریوں کی جد وجہد آزادی کو ہرگز دبا نہیں سکتا، حریت کانفرنس

101

سرینگر ۔ 10 فروری (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس نے کشمیری رہنمامحمد افضل گورو کی شہادت کی برسی پر کرفیوجیسی پابندیوںاور حریت رہنماﺅں کی نظر بندی کی شدید مذمت کی ہے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق کل جماعتی حریت کانفرنس کے ترجمان کی طرف سے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ افضل گورو کی شہادت کی برسی پر بھارت مخالف مظالف مظاہروں کو روکنے کیلئے سرینگر ، سوپور اور دیگر علاقوں میں سخت پابندیاں نافذ کی گئی جبکہ حریت رہنماﺅں کو گھروں ، تھانوں اور جیلوں میں نظر بند رکھا گیا جو انتہائی قابل مذمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت جبر و استبداد کے ہتھکنڈوں کے ذریعے کشمیریوں کو جد وجہد آزادی کو ہرگز دبا نہیں سکتا۔