اسلام آباد۔17اپریل (اے پی پی):صدر آزاد کشمیر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیرکو زبردستی بھارت کا حصہ بنائے رکھنے والا بھارت حریت پسندوں کو پاکستانی حمایت یافتہ دہشت گرد بنا کر پیش کررہا ہے۔
ہفتہ کو اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کو زبردستی حصہ بنائے رکھنے والا ہندوستان جہاں فوجی طاقت کا استعمال کیا،کشمیریوں کومعاشی ترقی وخوشحالی کے سبز باغ دکھائے،بھارت نواز جماعتوں کو تخلیق کیا، انکی پرورش اور پرداخت کی وہاں وہ حریت پسند کشمیریوں کو پاکستان کے حمایت یافتہ دہشت گرد بناکر پیش کررہاہے۔