بھارت مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ تین ماہ کے دوران غیر کشمیریوں میں تقسیم کئے گئے 1.85ملین جعلی ڈومیسائل کو فوری منسوخ کرے،ترجمان دفتر خارجہ کی ہفتہ وار بریفنگ

58
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے "عوام کے حق خود ارادیت کے عالمی حصول"سے متعلق پاکستان کی قرارداد اتفاق رائے سے منظور کر لی

اسلام آباد ۔ 24 ستمبر (اے پی پی) ترجمان دفتر خارجہ نے بھارت پر زور دیا ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں گزشتہ تین ماہ کے دوران غیر کشمیریوں میں تقسیم کئے گئے 1.85ملین جعلی ڈومیسائل کو فوری منسوخ کرے،مقبوضہ کشمیر میں کوئی بھی غیر قانونی آرڈر آبادی کے تناسب میں تبدیلی کیلئے قانونی جواز فراہم نہیں کر سکتا۔بی جے پی حکومت اپنے اندرونی معاملات سے توجہ ہٹانے کیلئے ایل او سی پر کشیدگی میں اضافہ کر رہا ہے۔جمعرات کو ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ترجمان نے کہا کہ جموں و کشمیر گرانٹ آف ڈومیسائل سرٹیفیکیٹ رولز 2020 ،یو این سلامتی کونسل کے قراردادوں،بین الاقوامی قوانین اور چوتھے جنیوا کنوینشنکی خلاف ورزی ہے۔ترجمان نے کہا کہ پاکستان کا شروع دن سے ہی یہ موقف تھا کہ بھارتی غیر قانونی مقبوضہ جموں وکشمیر میں آبادی کا تناسب تبدیل کرنے سے ،بھارت کشمیری عوام کو یو این قراردادوں کے تحت آزادانہ اور غیر جانبدارانہ استصواب رائے کے زریعے حق خود ارادیت سے محروم کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔ترجمان نے عالمی برادری پر زور دیا کہ وہ 18جولائی کے واقعے کا نوٹس لیں جس میں کشمیری محنت کش شہید ہوئے تھے۔ترجمان نے کہا کہ تین نوجوان کشمیری جو سیب کے باغات میں کام کی غرض سے شوپیاں آئے تھے،بھارتی فورسز نے ماورائے عدالت قتل کر دیئے تھے۔اپنے جرم پر پردہ ڈالنے کیلئے بھارتی فورسز نے انہیں ‘دہشت گرد’ قرار دیا۔بھارتی فورسز نے اپنے جرائم کی پردہ پوشی کیلئے انسانی باقیات کو انکے خاندان کے حوالے کرنے کے بجائے ”غیر ملکی دہشت گردوں”کیلئے نامی قبرستان میں دفن کر دیا۔ترجمان نے کہا کہ بھارت کو یاد رکھنا چاہیئے کہ وہ اس قسم کے غیر انسانی اقدامات سے اپنے جرائم کو چھپا نہیں سکتا۔ترجمان نے کہا کہ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کا 75واں اجلاس 29ستمبر تک جاری رہیگا جبکہ وزیر اعظم عمران خان آج(جمعہ )کو جنرل اسمبلی کے اجلاس خطاب کر ینگے۔وزیر اعظم اپنے خطاب کو دنیا کو مقبوضہ کشمیر کی صورتحال سے آگاہ کرینگے۔