بھارت میں زہریلی شراب پینے سے 12 افراد ہلاک

179

نئی دہلی۔ 8 فروری (اے پی پی) بھارت میں زہریلی شراب پینے سے 12 افراد ہلاک ہو گئے۔بھارتی ذرائع ابلاغ کے مطابق یہ واقعہ ریاست اتراکھنڈ کے ضلع ہری دواراور سرحدی ریاست اترپردیش میں پیش آیا۔ ریاستی وزیر پرکاش پنت نے میڈیاکو بتایا کہ ضلع ہری دوار کے گاؤں بالپور، بھلیسا، کھیڑی، بندو اور سرحدی ریاست اتر پردیش کے 12 افراد زہریلی شراب پینے سے ہلاک ہو گئے ہیں۔سرکاری ذرائع نے کہا کہ زہریلی شراب پینے سے بیمار افراد کی تعداد کے پیش نظر اس حادثے میں مرنے والوں کی تعداد میں اضافے کا اندیشہ ہے۔ ریاستی حکومت نے فوری کارروائی کرتے ہوئے آبکاری محکمہ کے 13 حکام اور ملازمین کو معطل کر دیا ہے۔