بھارت میں عبادت گاہوں اوراقلیتوں پرحملوں میں اضافہ ہوگيا ہے،امریکی وزیرخارجہ

131

نئی دہلی ۔3جون (اے پی پی):امریکی وزیرخارجہ ٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ بھارت میں عبادت گاہوں اوراقلیت سے تعلق رکھنے والے افراد پرحملوں میں اضافہ ہوگيا ہے۔برطانوی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی وزیرخارجہ ٹونی بلنکن نےمذہبی آزادی سے متعلق سالانہ رپورٹ کے اجرا کے موقع پراپنے ایک بیان میں کہا کہ بھارت میں عبادت گاہوں اوراقلیتی طبقے سے تعلق رکھنے والوں پرحملوں میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم دنیا بھرمیں مذہبی آزادی کے لئے بھرپورحمایت فراہم اورکام کرتے رہیں گے ہرایک کی مذہبی آزادی کویقینی بنانا ہوگا۔واضح رہے کہ امریکی ادارے کی جانب سے جاری کردہ مذہبی آزادی سے متعلق رپورٹ میں بھارت میں مذہبی آزادی کی صورتحال میں بہتری لانے کی ضرورت پرزوردیا گیا ہے۔