بھارت میں کورونا وائرس کیسزکی تعداد 650,000

59
امریکہ میں کورونا متاثرین کی تعداد 3 کروڑ25 لاکھ سے متجاوز
امریکہ میں کورونا متاثرین کی تعداد 3 کروڑ25 لاکھ سے متجاوز

نئی دہلی ۔ 4 جولائی (اے پی پی) بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران 22,771 مثبت کیسز کے بعد مجموعی تعداد 650,000 ہو گئی ہے جبکہ 18,655 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ بھارتی وزارت صحت کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق گزشتہ روز بھارت میں کورونا وائرس سے متاثرہ کیسز کی تعداد 625,544 تھی جو بڑھ کر 650,000 تک پہنچ گئی ہے جبکہ 18,213 افراد جان کی بازی ہار گئے ہیں۔ وزارت کے عہدیداروں کے مطابق اب تک 394,227 افرادصحتیاب ہو کر ہسپتالوں سے فارغ کردیا گیا ہے۔ دوسری جانب بھارتی ڈائریکٹوریٹ جنرل سول ایوی ایشن نے اعلان کیا ہے کہ بھارت میں آنے اور جانے والی تجارتی بین الاقوامی پروازیں 31 جولائی تک معطل رہیں گی۔