بھارت نے انڈونیشیا کو 0-16 سے ہرا دیا

41
بھارت کی مسلسل تیسری فتح ،ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے میچ میں ملائیشیا کو 1-8 گول سے ہرا دیا
بھارت کی مسلسل تیسری فتح ،ایشین ہاکی چیمپئنز ٹرافی کے میچ میں ملائیشیا کو 1-8 گول سے ہرا دیا

جکارتہ۔26مئی (اے پی پی):دفاعی چیمپئن بھارت نے ہاکی ایشیا کپ کے اہم میچ میں انڈونیشیا کو یکطرفہ مقابلے کے بعد 0-16 سے شکست دے کر سپر فور میں جگہ بنا لی جبکہ پاکستان ایشیا کپ کے ساتھ ساتھ ورلڈکپ سے بھی باہر ہو گیا ہے،

جمعرات کو پول اے کے آخری میچ میں بھارت نے ٹورنامنٹ کی کمزور ٹیم انڈونیشیا کو بآسانی 0-16 سے شکست دے کر بہتر گول اوسط کی بنیاد پر سپر فور مرحلے تک رسائی حاصل کر لی، فاتح ٹیم کی طرف سے دیپسن ٹرکی نے 4 اور سدیو نے 3 گول داغے،

واضح رہے کہ پول اے کے پہلے میچ میں پاکستان نے آخری لمحات میں گول کرکے بھارت کو جیت سے محروم کرتے ہوئے میچ 1-1 سے برابر کر دیا تھا، دوسرے میچ میں گرین شرٹس نے انڈونیشیا کے خلاف 0-13 کامیابی حاصل کی جبکہ گزشتہ روز اسے جاپان کے ہاتھوں 2-3 سے شکست کا سامنا کرنا پڑا۔پاکستان ایشیا کپ کے ساتھ ساتھ ورلڈکپ سے بھی باہر ہو گیا ہے۔