بھارت نے نیوزی لینڈ کو ہرا کر سیریز بھی 3-2 سے جیت لی

156
نوشہرہ ، قاضی حسین احمد میڈیکل کمپلیکس کے ماہر امراض قلب نے سٹینوز والو کی شکایت کے ساتھ کامیاب کارڈیو آپریشن کردیا

ویشاکا پٹنم ۔ 29 اکتوبر (اے پی پی) امیت مشرا کی تباہ کن باﺅلنگ کی بدولت بھارت نے نیوزی لینڈ کو آخری اور فیصلہ کن ون ڈے انٹرنیشنل میچ میں یکطرفہ مقابلے کے بعد 190 رنز کے واضح مارجن سے شکست دے کر پانچ میچوں کی سیریز 3-2 سے جیت لی، اسطرح نیوزی لینڈ کا بھارت کے خلاف اس کی سرزمین پر ون ڈے سیریز میں ناکامیوں کی روایت بدلنے کا خواب ادھورا رہ گیا، نیوزی لینڈ کی ٹیم 269 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 23.1 اوورز میں 79 رنز پر ڈھیر ہو گئی، یہ کیویز کا بھارت کے خلاف ون ڈے میں کم ترین سکور ہے، مشرا کی غیرمعمولی باﺅلنگ کے سامنے کیویز کا کوئی بھی بلے باز جم کر نہ کھیل سکا۔ 5 کھلاڑی صفر پر آﺅٹ ہوئے، امیت مشرا نے 18 رنز کے عوض 5 وکٹیں لیں، امیت مشرا میچ اور سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔