- Advertisement -
اسلام آباد۔7مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ بھارت نے پاکستان میں معصوم شہریوں اور مساجد پر بزدلانہ حملے کر کے اس قوم کی غیرت کو للکارا ہے۔ سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ”ایکس“ پر اپنی ایک پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ اب تیار ہو جائو، یہ قوم دشمن سے اپنے شہیدوں کے لہو کے ایک ایک قطرے کا حساب لے گی۔ پاکستان کی مسلح افواج قوم کے جذبات کے عین مطابق دشمن کو منہ توڑ جواب دے رہی ہیں۔ پوری قوم کی دعائیں پاک فوج کے بہادر افسران اور جوانوں کے ساتھ ہیں۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=593685
- Advertisement -