بنکاک ۔ 4 دسمبر (اے پی پی) بھارت نے متھالی راج کی شاندار بیٹنگ کی بدولت پاکستان کو 17 رنز سے ہرا کر ویمنز ٹی 20 ایشیا کپ کا ٹائٹل جیت لیا، فاتح ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 121 رنز بنائے متھالی راج نے 73 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی، 122 رنز کے تعاقب میں پاکستانی ویمن ٹیم مقررہ اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 104 رنز بنا سکی۔ بسمہ معروف 25 رنز کے ساتھ نمایاں رہیں، بھارت ویمن نے ایونٹ میں ناقابل شکست رہنے کا اعزاز بھی حاصل کیا۔