بھارت نے کیلنڈرایئر کے دوران زیادہ مرتبہ 350پلس رنز کا ٹوٹل بنانے اور زیادہ چھکوں کانیاعالمی ریکارڈقائم کر دیا

122
World Cup 2023 Final
World Cup 2023 Final

بنگلورو۔12نومبر (اے پی پی):بھارت نے نیدرلینڈز کے خلاف آئی سی سی ورلڈکپ میچ میں 410رنز کامجموعہ ترتیب دے کر ایک ساتھ کئی ریکارڈز اپنے نام کر لئے،بھارتی ٹیم نے کیلنڈرایئر کے دوران زیادہ مرتبہ350پلس رنزکا ٹوٹل بنانے کا نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا، بھارتی ٹیم نے آٹھویں مرتبہ یہ سنگ میل عبور کر کے انگلش ٹیم کا ایک سال کے دوران زیادہ مرتبہ 350پلس رنز کا مجموعہ قائم کرنے کا ریکارڈ توڑ ڈالا جس نے 2019میں سات مرتبہ یہ کارنامہ انجام دیا تھا، اس کے ساتھ ساتھ بھارت نے ون ڈے کرکٹ میں ساتویں مرتبہ 400پلس رنز کا ٹوٹل بنانے والی دنیا کی دوسری ٹیم کااعزاز بھی پا لیا،

جنوبی افریقن ٹیم آٹھ مرتبہ یہ کارنامہ انجام دے کر پہلے نمبر پر موجود ہے،بھارت نے دوسری مرتبہ ورلڈکپ میچ میں 400پلس رنز کا ٹوٹل بنایا ہے، اس سے قبل بھارتی ٹیم نے 2007ورلڈکپ میں برمودا کے خلاف 413رنز بنائے تھے، جنوبی افریقہ کو تین مرتبہ ورلڈکپ ٹورنامنٹس میں 400پلس رنز کا ٹوٹل قائم کرنے کاعالمی اعزاز حاصل ہے، اس کے علاوہ بھارتی ٹیم نے ایک سال کے دوران ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں زیادہ چھکوں کا نیا عالمی ریکارڈبھی قائم کر دیا ہے، بھارت نے رواں سال اب تک 25میچز میں 215چھکے لگا کریہ سنگ میل عبور کیا ہے،بھارتی بیٹرز نے نیدرلینڈز کے خلاف میچ میں 16چھکے لگائے،

اس سے قبل کیلنڈرایئر کے دوران زیادہ چھکے لگانے کا عالمی اعزاز ویسٹ انڈین ٹیم کے پاس تھا جس نے 2019میں مجموعی طور پر 209چھکے لگائے تھے، بھارت کے پانچ بیٹرز نے نیدرزلینڈز کے خلاف میچ میں ففٹی پلس رنز سکور کئے اور یہ ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں تیسرا موقع ہے جب کسی ٹیم کے پانچ یازائدبیٹرز نے ایک ہی اننگز میں ففٹی پلس رنزبنائے ہوں، یہ بھارت کی طرف سے ورلڈکپ میچ میں پہلا موقع ہے کہ اس کے ٹاپ فائیوبیٹرز نے ففٹی پلس رنز کیاجبکہ ورلڈکپ تاریخ میں بھی یہ دفعہ ہوا ہے کہ کسی ٹیم کے ٹاپ فوریافائیوبیٹرز نے ایک ہی اننگز میں ففٹی پلس رنز بنائے ہوں۔

یہ ورلڈکپ ٹورنامنٹس میں دوسرا موقع ہے جب کسی ٹیم کے دوبلے بازوں نے چوتھے یا اس سے نچلے نمبر پر بیٹنگ کرتے ہوئے سنچریاں سکورکی ہوں، بھارتی بیٹرز شیریاس آئراورراہول نے نیدرلینڈز کے خلاف یہ اعزاز پایا، اس سے قبل جنوبی افریقہ کے ڈیوڈ ملر اور ڈومینی نے 2015میں زمبابوے کے خلاف ورلڈکپ میچ میں پانچویں اور چھٹے نمبر پر بیٹنگ کرتے ہوئے سنچریاں سکور کی تھیں۔