بھارت کا پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا روز بروز بے نقاب ہوتا جا رہا ہے، وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی کا ٹویٹ

58
وفاقی وزیر بحری امور علی حیدر زیدی کاکراچی کے مختلف علاقوں کا دورہ
وفاقی وزیر بحری امور علی حیدر زیدی کاکراچی کے مختلف علاقوں کا دورہ

اسلام آباد۔13جنوری (اے پی پی):وفاقی وزیر بحری امور علی زیدی نے کہا ہے کہ بھارت کا پاکستان کے خلاف پروپیگنڈا روز بروز بے نقاب ہوتا جا رہا ہے۔ اپنے ایک ٹویٹ میں انہوں نے بھارتی پروپیگنڈا پر مبنی ایک کلپ پوسٹ کرکے لکھا ہے اسے پاکستان کے خلاف ہندوستانی ہائبرڈ جنگ کے بارے میں جاننے کے لئے لازمی دیکھنا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت اب عالمی سطح پر پاکستان کے خلاف فالس فلیگ آپریشن کے طور پر بے نقاب ہورہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ بھارت پاکستان کے خلاف تشدد کا ایک مرکز ہے۔