سرینگر ۔ یکم اکتوبر (اے پی پی)مقبوضہ کشمیر میں کل جماعتی حریت کانفرنس کے سینئر رہنما آغا سید حسن الموسوی الصفوی اور دیگر حریت رہنماﺅں نے کہا ہے کہ کٹرول لائن پر بھارتی جارحیت کا مقصد تحریک آزادی کشمیر اور مقبوضہ علاقے میں ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں سے توجہ ہٹانا ہے۔ کشمیر میڈیاسروس کے مطابق آغا سید حسن الموسوی الصفوی نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہا کہ بھارت کی طرف سے کسی بھی قسم کی مہم جوئی کے خطرناک نتائج نکلیں گے ۔ انہوں نے کنٹرول لائن پر بھارتی فوج کی طرف سے سینئر فائر کی خلاف ورزی کی شدید مذمت کی۔