بھارت کی جانب سے ایف16 اور جے ایف17 لڑاکا طیاروں کو مار گرانے کے دعوے جھوٹے، بے بنیاد اور من گھڑت ہیں، وفاقی وزیر اطلاعات

111
Information Minister Attaullah Tarr
Information Minister Attaullah Tarr

اسلام آباد۔8مئی (اے پی پی):وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات عطاء اللہ تارڑ نے بھارت کی جانب سے ایف16 اور جے ایف17 لڑاکا طیاروں کو مار گرانے کے دعوئوں کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے انہیں ’’جھوٹا، بے بنیاد اور من گھڑت‘‘ قرار دیا ہے۔

جمعرات کو سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ’’ایکس‘‘پر اپنی ایک پوسٹ میں وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ بھارت کی جانب سے ایف 16 اور جے ایف 17 لڑاکا طیاروں کو مار گرانے کے بارے میں بے بنیاد اور جھوٹے دعوے کئے جا رہے ہیں، جھوٹی اور من گھڑت کہانیاں آپ کو کہیں نہیں ملیں گی، ایسے جھوٹے دعوے صرف بھارت کی مایوسی کی عکاسی کرتے ہیں، بھارت کے ان دعوئوں کو رد کرتے ہیں۔