- Advertisement -
نئی دہلی ۔ 9 اپریل (اے پی پی) بھارت کی جنوبی ریاستوں تیلنگانہ اور آندھرا پردیش میں شدید گرمی کے نتیجے میں کم از کم 80 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ان ریاستوں میں اپریل کے مہینے میں معمول کی بارشوں میں تاخیر کی وجہ سے بعض علاقوں میں درجہ حرارت 45 ڈگری تک پہنچ گیا ہے۔تاہم حکام کے مطابق ریاستیں گرمی کی لہر سے متاثرہ نہیں ہیں اور اس وقت درجہ حرارت میں ہونے والا اضافہ غیر معمولی نہیں ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=349
- Advertisement -