ممبئی ۔ 11 دسمبر (اے پی پی) بھارت کی ممبئی ٹیسٹ پر گرفت مضبو ہوگئی، ٹیسٹ کے چوتھے روز بھارتی ٹیم اپنی پہلی اننگز میں 231 رنز کی برتری کے ساتھ 631 رنز بناکر آﺅٹ ہوگئی، ویرات کوہلی نے شاندار ڈبل سنچری سکور کی جبکہ جیانت یادیو نے 104 رنز بنائے۔ عادل راشد نے 4 وکٹیں حاصل کیں۔ انگلینڈ نے کھیل کے اختتام پر 6 وکٹوں کے نقصان 182 رنز بنا لئے اور اسے 49 رنز خسارے کا سامنا ہے۔ جو روٹ 77 رنز بناکر آﺅٹ ہوئے جبکہ جونی بیئر سٹو 50 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود ہیں، ایشون اور جدیجا نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔تفصیلات کے مطابق وانکھیڈے سٹیڈیم، ممبئی میں ٹیسٹ کے چوتھے روز بھارت نے اپنی پہلی نامکمل اننگز 451 رنز 7 کھلاڑی آﺅٹ پر دوبارہ شروع کی تو ویرات کوہلی 147 اور جیانت یادیو 30 رنز پر ناٹ آﺅٹ تھے،