بھارت کے ظالمانہ ہتھکنڈے کشمیری عوام کے حوصلے پست نہیں کر سکتے ،گورنرگلگت بلتستان

72

گلگت ۔4فروری (اے پی پی):گورنر گلگت بلتستان سید مہدی شاہ نےکہا ہے کہ کشمیری عوام کی جدوجہد آزادی کو سلام پیش کرتے ہیں، پاکستان کے عوام اور حکومت ہمیشہ کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں اور ان کے حق خودارادیت کی بھرپور حمایت کرتے ہیں۔ یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ بھارت کے ظالمانہ ہتھکنڈے کشمیری عوام کے حوصلے پست نہیں کر سکتے۔

انہوں نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا نوٹس لے اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق کشمیری عوام کو ان کا حق دلانے میں اپنا کردار ادا کرے۔ گورنر سید مہدی شاہ نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام بھی کشمیری بھائیوں کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور ہر فورم پر ان کے حق میں آواز بلند کرتے رہیں گے۔