بھارت کے فرقہ پرست حکمران جموںوکشمیر میں نسل کُشی کررہے ہیں ، حریت کانفرنس

95

سرینگر ۔ 16 نومبر (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میںکل جماعتی حریت کانفرنس نے نو رباغ سرینگر سے تعلق رکھنے والے 21سالہ رضوان احمدکوبھارتی فورسز کی گاڑی سے ٹکر مارکر قتل کرنے اور اس کے جلوس جنازہ پر طاقت کے وحشیانہ استعمال کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہاہے کہ ایک طرف بھارتی فورسز ہمارے جوانوں کو ہر ممکن طریقے سے قتل کررہی ہیں اور دوسری طرف ہمیں ان لاشوں پر آنسو بہانے کی بھی اجازت نہیں دی جارہی ہے۔