نئی دہلی ۔30نومبر (اے پی پی):بھارت کی ریاست اتر کھنڈ میں منہدم ہونے والی سرنگ میں 16 روز سے پھنسے 41 کارکنوں کو بحفاظت نکال لیا گیا ۔
برطانوی خبررساں ادارے کے مطابق ریاست اترکھنڈ میں زیر تعمیر اس سرنگ کا ایک حصہ 12 نومبر کو بیٹھ گیا تھا، اس کے مزید حصے گرنے سے کارکنان کو باہر نکالنے کی امدادی کوششوں میں رکاوٹ پیش آ رہی تھی۔امدادی کارکنوں نے سرنگ کے داخلی حصے کا 60 میٹر ملبہ صاف کرنے کے بعد فولاد کا پائپ داخل کیا جس کے ذریعے کارکن باہر نکال لئے گئے جنہیں اب ہسپتال میں طبی امداد فراہم کی جارہی ہے،ان کی حالت بہتر بتائی جاتی ہے۔
سرنگ بیٹھنے کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکیں تاہم بعض افراد نے اسے ناکافی حفاظتی اقدامات کی وجہ قرار دیا ہے۔مقامی حکام نے حادثے کے حوالے سے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔