بھارت، کیرالہ میں مٹی کے تودے گرنے سے10 افراد ہلاک، 20زخمی

109

نئی دہلی ۔30جولائی (اے پی پی):بھارت کی ریاست کیرالہ میں مٹی کے تودے گرنے سے10 افراد ہلاک ہو گئے۔

شنہوا کے مطابق مقامی پولیس افسر نےتصدیق کی کہ منگل کی صبح موسلا دھار بارشوں کے درمیان بھارت کی جنوبی ریاست کیرالہ کے وائناد علاقے میں متعدد مٹی کے تودے گرنے سے 10افراد ہلاک اور 20 سے زائد زخمی ہو گئے۔

میپڈی کے علاقے میں لینڈ سلائیڈنگ اس وقت ہوئی جب لوگ ابھی تک سو رہے تھے۔ پولیس نے مزید کہا کہ ریسکیو کا کام جاری ہے، اگرچہ شدید بارشیں رکاوٹ کا باعث بن رہی ہیں۔