ممبئی ۔3دسمبر (اے پی پی):بھارت کی ریاست تامل ناڈو میں رہائشی مکان پر مٹی کا تودہ گرنے سے 7 افراد ملبے کے نیچے دب گئے جن میں سے 4 کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔شنہوا کے مطابق حکام نے بتایا کہ جنوبی ریاست تامل ناڈو میں بارشوں کے باعث لینڈ سلائیڈنگ سے مٹی کا تودہ ایک رہائشی عمارت پر گر گیا جس سے سات افراد پھنس گئے۔
حکام نے کہا کہ بڑی چٹانیں سکیننگ مشینوں کے لیے پھنسے ہوئے لوگوں کا پتہ لگانا مشکل بنا رہی ہیں، ملبے سے 4 لاشیں نکال لی گئی ہیں تاہم باقی افراد کی تلاش جاری ہے۔