33.8 C
Islamabad
بدھ, اپریل 23, 2025
ہومشوبزبھارتی اداکار شاہ رخ خان کو فون کال پر قتل کی دھمکی

بھارتی اداکار شاہ رخ خان کو فون کال پر قتل کی دھمکی

- Advertisement -

ممبئی ۔7نومبر (اے پی پی):معروف بھارتی اداکار شاہ رخ خان کو قتل کر دینے کی دھمکی موصول ہوئی ہے ۔بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان کو دھمکی آمیز کال موصول ہونے کے بعد ممبئی پولیس نے مقدمہ درج کر لیا ہے، ممبئی میں شاہ رخ خان کے پروڈکشن ہاؤس کو دھمکی آمیز کال موصول ہوئی، جس میں انہیں جان سے مار نے کی دھمکی دی گئی۔

آنے والی فون کال جس نمبر سے آئی وہ چھتیس گڑھ کے علاقے رائے پور میں فیضان کے نام سے رجسٹرڈ اور فعال ہے، شاہ رخ خان کی ٹیم نے اس حوالے سے ممبئی پولیس باندرہ سٹیشن میں مقدمہ درج کرادیا ہے۔پولیس کے مطابق رائے پور، چھتیس گڑھ کے رہنے والے فیضان نامی نوجوان نے مبینہ طور پر 50 لاکھ روپے تاوان کا مطالبہ کیا۔

- Advertisement -

یہ کال 5 نومبر کو دوپہر 1:20 پر کی گئی تھی اور اس کی لوکیشن ایک فعال فون نمبر کے ذریعے ٹریس کی گئی تھی۔واقعے کے بعد ممبئی پولیس کی ایک ٹیم کو مزید تحقیقات کے لیے رائے پور روانہ کیا گیا۔ بھارتی میڈیا کے مطابق فون کرنے والے نے تاوان ادا نہ کرنے پر خان کو نقصان پہنچانے کی دھمکی دی۔

گزشتہ سال اکتوبر میں، خان کو ان کی فلموں پٹھان اور جوان کی کامیابی کے بعد جان سے مارنے کی دھمکی ملی، جس کی وجہ سے ممبئی پولیس نے ان کی سیکورٹی کو بڑھا دیا تھا ۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بالی وڈ کے سُپرسٹار سلمان خان کو بھی لارنس بشنوئی گینگ کی جانب سے ایک بار پھر قتل کی دھمکی موصول ہو چکی ہے۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=522297

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں