بھارتی حکومت نہتے کشمیریوں کے خلاف طاقت کا استعمال فوری بند کرے،او آئی سی

124
APP60-29 JEDDAH: November 29 - Pakistan Ambassador to Kingdom of Saudi Arabia Manzoor-ul-Haq in a meeting with Secretary General OIC Dr. Yusuf Al-Othaimeen. APP

اسلام آباد ۔ 29 نومبر (اے پی پی) اسلامی کانفرنس کی تنظیم(او آئی سی)نے کشمیری عوام کی حق خود ارادیت کیلئے ان کی جائز جدوجہد کی مکمل حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے بھارتی حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کشمیری عوام کیخلاف طاقت کا استعمال بند کرے۔منگل کو دفترخارجہ کے ترجمان کے مطابق جموں وکشمیر سے متعلق او آئی سی کے سیکرٹری جنرل خصوصی نمائندہ عبداللہ العلیم نے جدہ میںکشمیر سے متعلق سمینار اور تصویری نمائش کے موقع پر کہا کہ حال ہی میں مقبوضہ کشمیر میں صورتحال انتہائی تشویشناک ہو چکی ہے۔انہوں نے کہا کہ او آئی سی کشمیری عوام کی آذادی کیلئے جدوجہد کی مکمل حمایت کا اعادہ کرتی ہے۔او آئی سی نے بھارتی حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ نہتے کشمیریوں کیخلاف طاقت کا استعمال فوری بند کرے۔سمینار اور تصویری نمائش کا اہتمام او آئی سی اور جدہ میں پاکستانی قونصلیٹ نے مشترکہ طور پر کیا تھا۔قونصل جنرل شہر یار اکبر خان نے اپنے خیر مقدمی کلمات میںکہا کہ تقریب کا اہتمام 1947میں بھارتی فورسز کی مقبوضہ کشمیر میں غیر قانونی داخلے کی یاد میں کیا گیا تھا۔کشمیری عوام کے حقیقی نمائندہ غلام محمد صفی نے سمینار کے شرکاءکو مقبوضہ کشمیر میں جاری انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے حوالے سے تازہ ترین صورتحال سے آگاہ کیا اور عالمی برادی سے مطالبہ کیا کہ وہ کشمیری عوام کو حق خود ارادیت دینے میں اپنا کردار ادا کرے۔