بھارتی حکومت نے سرتاج عزیز کو امرتسر میں پریس کانفرنس کرنے سے روک دیا

93

امرتسر ۔ 4 دسمبر (اے پی پی) بھارتی حکومت نے وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز کو ہارٹ آف ایشیا کانفرنس کے موقع پر شیڈول کے مطابق طے شدہ پریس کانفرنس کی اجازت نہیں دی ۔ بھارتی حکومت نے سفارتی اقدار کی سنگین خلاف ورزی کرتے ہوئے مشیر خارجہ امور کو ہوٹل سے نکلنے نہیں دیا اورانہیں پریس کانفرنس کرنے کی بھی اجازت نہیں دی گئی اور وجہ سیکیورٹی وجوہات قرار دے دیں۔