سرینگر۔ 11 اگست (اے پی پی) مقبوضہ کشمیرمیںکل جماعتی حریت کانفرنس کے چیئرمین سید علی گیلانی نے بھارتی الیکٹرانک اور پرنٹ میڈیا کی طرف سے آئے روز کشمیر کی گھمبیر صورتحال پر زوردار بحث ومباحثہ پر تبصرہ کرتے ہوئے افسوس ظاہر کیا ہے کہ بھارت کے نام نہاد دانشوراور قانون ساز کشمیر کی صورتحال کو صرف امن و امان کا مسئلہ قراردے رہے ہیں ۔کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق سید علی گیلانی نے سرینگر میں جاری ایک بیان میں کہاکہ بھارت نے 70برس سے اس خطہ ارض پر کشمیری عوام کی خواہشات کے بر خلاف فوجی طاقت کے بل پر جبری طورپر قبضہ کر رکھا ہے