بھارتی ریاست سکم میں سیلاب کے باعث 23 فوجی لاپتہ ، متعدد گاڑیاں ڈوب گئیں

117
سیلاب کے باعث 23 فوجی لاپتہ ، متعدد گاڑیاں ڈوب گئیں

نئی دہلی۔4اکتوبر (اے پی پی): بھارتی ریاست سکم میں شدید بارشوں کے باعث آنے والے سیلاب میں 23 فوجی اہلکار لاپتہ ہو گئے۔

فرانسیسی خبر رساں ادارے کے مطابق بھارتی فوج نے بتایا کہ چین کی سرحد سے متصل شمال مشرقی ریاست سکم کی لوناک جھیل میں کلائوڈ برسٹ کے باعث دریائے ٹیسٹا میں سیلاب آگیا جس سے 23 فوجی لاپتہ ہو گئے اور متعدد گاڑیاں پانی میں ڈوب گئیں۔

بیان میں بتایا گیا کہ لاپتہ فوجی اہلکاروں کی تلاش کے لئے سرچ آپریشنز جاری ہے ۔