بھارتی صدر کالے قانون آرمڈ فورسز سپیشل پاورز ایکٹ کو منسوخ کریں، انجیلا ڈیوس

133

ممبئی ۔ 18 دسمبر (اے پی پی) خواتین کے حقوق کی عالمی کارکن انجیلا ڈیوس نے بھارتی صدر پرنب مکھرجی پر زور دیا ہے کہ وہ مقبوضہ کشمیر میں نافذ کالا قانون آرمڈ فورسز سپیشل پاورز ایکٹ کو منسوخ کریں ۔ کشمیر میڈیا سروس کے مطابق انجیلا ڈیوس نے یہ مطالبہ بھارتی شہر ممبئی میں ایک مہم کے دوران کیا جسکا انعقاد انسانی حقوق کی بھارتی خواتین کارکنوں نے کیا ہے ۔