اسلام آباد ۔ 20 اگست (اے پی پی) حریت رہنما یاسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ بھارتی غیر قانونی مقبوضہ کشمیر میں بھارتی فورسز نے پچھلے چوبیس گھنٹوں کے دوران تین کشمیری نوجوانوں کو شہید کر دیا،بھارتی فورسز سرچ آپریشن کی آڑ میں گھروں میں گھس کر نوجوانوں کو شہید کر رہی ہیں، بھارت کشمیریوں کی نسل کشی کر رہا ہے۔ اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مشعال ملک نے کہا کہ بھارت نے کورونا وائرس لاک ڈاؤن کی آڑ میں کشمیری نوجوانوں کو شہید کیا۔ اقوام متحدہ مقبوضہ کشمیر میں کشمیریوں کے قتل عام کی انکوائری کے لئے مقبوضہ کشمیر میں اپنا کمیشن بیجھیں۔ بھارت فورسز کالے قوانین کے تحت کشمیریوں کا قتل عام کر رہی ہیں۔