راولپنڈی۔24جون (اے پی پی):بھارتی فوج کی جانب سے ہفتہ کو ستوال سیکٹر میں معصوم کشمیریوں پر غیر انسانی رویہ اپناتے ہوئے بلااشتعال فائرنگ کے نتیجے میں ایک اور شہری نے شہادت قبول کر لی جبکہ ایک شدید زخمی ہو گیا جس سے ہلاکتوں کی مجموعی تعداد دو ہو گئی۔شہیدوں میں عبید قیوم ولد محمد قیوم عمر 22 سال اور محمد قاسم ولد محمد دین عمر 55 سال شامل ہیں۔دونوں شہید تحصیل ہجیرہ ضلع پونچھ کے گاؤں بارہ دری ٹیٹرنوٹ کے رہائشی تھے۔