بھارتی فوج کی شاہ کوٹ سیکٹر میں شہری آبادی پر بلا اشتعال فائرنگ ، ایک خاتون شہید ، دو خواتین اور تین بچوں سمیت 9 افراد زخمی ہو گئے ، آئی ایس پی آر

132

اسلام آباد ۔ 31دسمبر (اے پی پی) بھارتی فوج نے سیز فائر لائن کی خلاف ورزی کرتے ہوئے شاہ کوٹ سیکٹر میں شہری آبادی پر بلا اشتعال فائرنگ کی جس کے نتیجہ میں ایک خاتون شہید جبکہ دو خواتین اور تین بچوں سمیت 9 افراد زخمی ہو گئے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق پیر کو بھارتی فوج کی جانب سے شاہ کوٹ سیکٹر پر شہری آبادی کو بلا اشتعال فائرنگ نشانہ بنایا گیا۔ اس دوران آسیہ بی بی نامی خاتوں شہید ہو گئی جبکہ دیگر 9 شہری زخمی ہو ئے۔ پاک فوج نے بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ پر بھرپور جوابی کارروائی کی اور بھاتی فوج کی ان پوسٹوں کو نشانہ بنایا جہاں سے شہری آبادی پر فائرنگ کی گئی۔