بھارتی فوجیوں نے مقبوضہ وادی میں خوف و دہشت کی لہر پھیلا رکھی ہے،لبریشن فرنٹ

147

سرینگر ۔ 20 اگست (اے پی پی) مقبوضہ کشمیر میں جموںوکشمیر لبریشن فرنٹ نے ضلع پلوامہ کے علاقے کھریو میں ایک بیگناہ لیکچرر شبیر احمد کے قتل کی تحقیقات کے بھارتی فوج کے اعلان کو محض ایک ڈرامہ قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ اس اعلان کا مقصد مجرم فوجیوںکو کلین چٹ دینا ہے ۔کشمیر میڈیا سروس کے مطابق جموںکشمیر لبریشن فرنٹ کے وائس چیئرمین ایڈووکیٹ بشیر احمد بٹ نے سرینگر کے علاقے چھانہ پورہ میں ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوے کہ بھارتی فورسز نے گزشتہ تقریباً ڈیڑھ ماہ سے مقبوضہ علاقے میں خوف و دہشت کی لہر پھیلا رکھی ہے اور کشمیریوںکو اس وقت بھارت کی طرف سے بدترین ریاستی دہشت گردی کا سامنا ہے