بھارتی چاول کی برآمدی قیمت میں اضافہ

121

نئی دہلی۔ 13 نومبر (اے پی پی) بھارتی چاول کی برآمدی قیمت میں اضافہ ہو گیا۔بھارتی چاول کے نرخ گزشتہ 21ماہ سے کمی کا شکار تھے تاہم ویتنام اور تھائی لینڈ کی جانب سے چاول کی برآمد میں تعطل آنے سے بھارت کو فائدہ پہنچا ہے۔بنگلورو کی برآمدی مارکیٹ میں 5 فیصد بروکن کوالٹی کے پار بوائلڈ چاول کی برآمد کے سودے 362 سے 369 ڈالر فی ٹن فری آن بورڈ میں طے پائے جو کہ گذشتہ ہفتے 361 سے 367 ڈالر فی ٹن کے درمیان رہے تھے۔بھارتی مارکیٹ میں نئے سیزن کے چاول کی آمد شروع ہو گئی ہے جبکہ لوکل سرکاری ریٹ 1750روپے فی 100کلو گرام ہے۔