‏بھان متی کا کنبہ حکومت گرانا چاہتا ہے لیکن نہ وزیر اعظم کےامیدوار کا وجود ہے نہ وزیر اعلیٰ کا ،وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات چوہدری فواد حسین کا ٹویٹ

110
کابینہ اور پارلیمانی کمیٹی کا اجلاس کل (جمعہ) ہوگا، وزیراعظم کل رات قوم سے خطاب بھی کریں گے، وفاقی وزیر اطلاعات چوہدری فواد حسین کا ٹویٹ

اسلام آباد۔13مارچ (اے پی پی):وفاقی وزیربرائے اطلاعات ونشریات چوہدری فواد حسین نے کہا ہے کہ‏بھان متی کا کنبہ حکومت گرانا چاہتا ہے لیکن نہ وزیر اعظم کےامیدوار کا وجود ہے نہ وزیر اعلیٰ کا۔

اتوار کو اپنے ایک ٹویٹ میں چوہدری فواد حسین نے کہا کہ اپوزیشن کامقصد صرف کیسز سے نجات ہے۔ پاکستان کا صرف ایک ہی لیڈر ہے اور وہ عمران خان ہے۔

چوہدری فواد حسین نے کہا کہ اپوزیشن والےسارے تاش کے پتے ہیں پھونکوں سے گر جانے والے ایک دھکا دیا تو بکھر جا ئیں گے ڈی چوک کے جلسے کا انتظار کریں۔