بھمبر سیکٹر میں بھارتی فورسز کی بلا اشتعال فائرنگ، ایک خاتون شہید ہو گئی ، آئی ایس پی آر

68

راولپنڈی۔ 03 نومبر (اے پی پی) کنٹرل لائن پر بھمبر سیکٹر میں بھارتی فورسز کی جانب سے شہری آبادی پر بلا اشتعال فائرنگ کے نتےجے میں ایک خاتون منزہ بی بی شہید ہوگئی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق بلا اشتعال فائرنگ سے دو بچوں کی ماں منزہ بی بی شہید ہوئیں۔ پاک فوج نے موثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے بھارتی چوکیوں کو نشانہ بنایا۔