بھوک سے متاثرہ افراد کی تعداد میں تین سال کے دوران اضافہ ہوا, اقوام متحدہ

69

اقوام متحدہ ۔ 16 جولائی (اے پی پی) پوری دنیا میں بھوک سے نمٹنے کی تمام کوششوں کے باوجود گزشتہ تین برسوں میں ایسے افراد کی تعداد میں اضافہ ہوا جنھیں حسب ضرورت خوراک نہیں مل رہی اور ہر 9 میں سے ایک شخص بھوک سے متاثر ہے۔اقوام متحدہ کی جانب سے جاری ایک رپورٹ کے مطابق دنیا میں 2018ءمیں 82 کروڑ سے زیادہ افراد کے پاس کھانے کے لیے حسب ضرورت خوراک نہیں تھا جبکہ 2017ءمیں یہ تعداد 81.1 کروڑ تھی۔یہ صورتحال 2030ء تک دنیا کو ’بھوک سے آزاد‘ کرنے کے دعوے کے لئے تشویش کا باعث ہے ۔