22.1 C
Islamabad
بدھ, اپریل 2, 2025
ہومبین الاقوامی خبریںبھوک کا شدید خطرہ، غزہ میں صرف دو ہفتے کی خوراک باقی...

بھوک کا شدید خطرہ، غزہ میں صرف دو ہفتے کی خوراک باقی بچی ہے، ورلڈ فوڈ پروگرام

- Advertisement -

اقوام متحدہ ۔28مارچ (اے پی پی):اقوام متحدہ کے ورلڈ فوڈ پروگرام (ڈبلیو ایف پی)نے خبردار کیا ہے کہ ان کے پاس غزہ میں صرف ایک ہفتے کے لیے کھانے پینے کا سامان باقی بچا ہے اور وہاں موجود لاکھوں افراد کو خوراک کی کمی اور بھوک کا شدید خطرہ لاحق ہے۔ اے ایف پی کے مطابق ڈبلیو ایف پی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ’ہمارے پاس غزہ میں تقریباً پانچ ہزار 700 ٹن کھانے پینے کا سامان باقی بچا ہے جو زیادہ سے زیادہ ہمارے دو ہفتے کے آپریشنز کے لیے ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیل نے جنگ بندی کے وقفے کے بعد ایک ہفتہ قبل سے غزہ میں دوبارہ فوجی کارروائیاں شروع کر دی ہیں۔اقوام متحدہ نے بدھ کو کہا تھا کہ اسرائیل کے ان نئے حملوں کی وجہ سے صرف سات دن میں لگ بھگ ایک لاکھ 42 ہزار افراد بے گھر ہو گئے ہیں۔اقوام متحدہ نے خبردار کیا ہے کہ آنے والے دنوں میں غزہ میں امدادی سامان کی ترسیل بند بھی ہو سکتی ہے۔ڈبلیو ایف پی نے کہا کہ وہ اور فوڈ سکیورٹی کے شعبے سے جڑے دیگر ادارے ’مزید تین ہفتوں کے لیے کھانے پینے کے نئے سامان کی کھیپ نہیں لا پا رہے ہیں۔

- Advertisement -

بیان کے مطابق غز ہ میں موجود دسیوں لاکھ افراد کو بھوک اور غذائی قلت کا خطرہ لاحق ہو گیا ہے کیونکہ امدادی سامان لانے کے تمام راستے بند کر دیے گئے ہیں۔ اسرائیلی فوجی سرگرمیوں کی وجہ سے نہ صرف غزہ میں خوراک کی فراہمی میں خلل آیا ہے بلکہ امدادی کام کرنے والے عملے کی زندگیاں بھی خطرے میں ہیں۔

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=576824

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں