"بھٹو ریفرنس اور تاریخ” کے موضوع پر سیمینار(آج) اتوارکوالحمرا میں منعقدہوگا

134
شہدائے ہزارہ پولیس سپورٹس کمپیٹیشن 2025 کا پہلا ایڈیشن شروع ہو گیا

لاہور۔11مئی (اے پی پی):پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات شہزاد سعید چیمہ نے کہا ہے کہ”بھٹو ریفرنس اور تاریخ” کے موضوع پر سیمینار آج بروز اتوارکوالحمرا ہال لاہور میں ہوگا،

جس کے مہمان خصوصی چیئرمین پاکستان پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری ہوں گے،پیپلز انفارمیشن بیورو کے زیر اہتمام سیمینار اتوار کو 3 سے 7 بجے شام تک ہوگا ۔

انہوں نے بتایا کہ سیمینار میں پی پی کے مرکزی اور صوبائی رہنمائوں کے علاہ سول سوسائٹی اور دیگر سیاسی جماعتوں کے قائدین بھی شرکت کریں گے ۔

اس موقع پر پی ایس ایف بھٹو شہید کی سیاسی جدوجہد پر سٹیج ڈرامہ پیش کرے گی ،سیمینار کے کامیاب انعقاد کے لیے،استقبالیہ،انتظامی،سٹیج،سوشل میڈیا اور آرگنائزنگ کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں۔