بھکر ، 17 اجتماعی شادیوں کے حوالے سے پروگرام منعقد

67

بھکر۔ ۔۔۔ 18 نومبر (اے پی پی):بھکر میں 17 اجتماعی شادیوں کے حوالے سے پروگرام منعقد ہوا۔پولیس تحفظ مرکز ،سراجیہ ویلیفئر فاؤنڈیشن اور سوشل ویلفیئر اینڈ بیت المال کے اشتراک سے 17 غریب اور مستحق خاندانوں کی علاقہ تھانہ جنڈانوالہ میں اجتماعی شادیوں کی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔۔

اجتماعی شادیوں کے پروگرام میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بھکر شہزاد رفیق اعوان، اسسٹنٹ کمشنر کلور کوٹ محمد اشرف اعوان ، ڈی ایس پی کلورکوٹ نصر اللہ خان نیازی انچارج تحفظ مرکز عصمت اللہ سب انسپکٹر سرکلز کلورکوٹ کے ایس ایچ اوز, ڈسٹرکٹ سوشل ویلفیئر آفیسر ملک مشتاق حسین ، سراجیہ ویلفیئر فاؤنڈیشن کے صدر مفتی عامر شفیق اور جنڈانوالہ کی انجمن تاجران کمیٹی کے ممبران، میڈیا نمائندگان و سول سوسائٹی رشتہ ازدواج میں بندھنے والے 17 جوڑوں کے والدین اور عزیز و اقارب نے شرکت کی ۔پولیس تحفظ مرکز بھکر، سراجیہ ویلفیئر فاؤنڈیشن جنڈانوالہ اور سوشل ویلفیئر ڈیپارٹمنٹ کے تعاون سے غریب، بے سہارا ، مفلس اور نادار بچوں بچیوں کی اجتماعی شادیوں کا پروگرام معاشرے میں ایک احسن اقدام ہے۔