بھکر۔ 23 جون (اے پی پی):عیدالاضحی پر ویسٹ ورکرز کی شاندار کارکردگی کے اعتراف میں تحصیل کلورکوٹ میں بھی تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر سینٹری ورکرز کو 10 ہزار روپے فی کس انعام کی تقریب کی صدارت ڈپٹی کمشنر محمد اشرف نے کی جبکہ تقریب کے مہمان خصوصی ضلعی صدر مسلم لیگ ( ن )عبد المجید خان خنانخیل تھے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ ضلع بھر کی گلیاں اور سڑکیں عید کے تینوں دن مثالی صفائی کی تصویر بنی رہیں جس سے ویسٹ ورکرز نے خدمت کے جذبے سےہمارے دل جیت لیے۔
ضلعی صدر مسلم لیگ نون عبدالمجید خان خلان خیل نے کہا کہ "صاف ستھرا پنجاب” وزیر اعلیٰ کا وژن، اربوں کے منصوبے جاری ہیں اور حکومت پنجاب کا عوامی خدمت اور صفائی کے نظام میں انقلابی اقدامات کا تسلسل برقرار ھے ، اس موقع پر اے ڈی سی جی ارشد وٹو اور اسسٹنٹ کمشنر ملک اشرف بھی موجود تھے