بھکر۔ 09 اپریل (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر محمد اشرف نےصبح سویرے گورنمنٹ ہائی سکول ڈیلی نامدار چاندنی چوک کا اچانک دورہ کیا ۔انہوں نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت پنجاب کے ویژن کیمطابق ضلع کے ایجوکیشن سیکٹر میں نمایاں بہتری کیلئے دور افتادہ علاقوں کے سکولوں میں تدریسی نظام،اساتذہ و سٹاف کی حاضری،طلبا کی تعلیمی قابلیت اور دیگر انتظامی امور کا جائزہ لیا جارہا ہے، تاکہ طلباء کو معیاری تعلیم کے حصول کے لئے یکساں مواقع فراہم کئے جاسکیں ۔
ڈپٹی کمشنر محمد اشرف نے سکول انتظامیہ کو ہدایات جاری کیں کہ سکول میں صفائی ستھرائی کے نظام کو موثر بنایا جائے سکول کے احاطہ میں روزانہ پانی کا چھڑکاؤ کیاجائے،پودوں کی دیکھ بھال کا خصوصی خیال رکھیں اور سکول کے خالی احاطہ جات میں زیادہ سے زیادہ پودے لگائے جائیں۔ڈپٹی کمشنر کا کہنا تھا کہ ضلع میں فروغ تعلیم کیلئے سکولوں کی تسلسل مانیٹرنگ کا عمل جاری ہے اس ضمن میں ہر ممکن اقدامات اٹھائے جارہے ہیں۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=579865