بھکر۔ 12 ستمبر (اے پی پی):بھکر پولیس نے بجلی چوری کے خلاف جاری مہم کے تحت53 مقدمات درج ہوئے، رواں سال میں واپڈا افسران کے مراسلہ جات پر 360 مقدمات درج کرلیے گئے ہیں، ڈی پی او محمد نوید نے بجلی چوروں کے خلاف فوری ایف آئی آر کا حکم دے دیا ہے،
جاری مہم میں صرف 7 دنوں میں 53بجلی چوروں کے خلاف مقدمات درج،رواں سال میں پولیس نے واپڈا افسران کے مراسلہ جات پر 360 ملزمان کے خلاف مقدمات درج کیے، تفصیل کے مطابق گورنمنٹ آف پاکستان کی جانب سے ملک بھر میں بجلی چوری کی روک تھام کے لیے 5ستمبر سے باقاعدہ مہم کا آغاز کیا گیا ہے جس میں ضلع بھکر پولیس نے واپڈا افسران کی جانب سے بھیجے جانے والے مراسلہ جات پر 53 بجلی چوروں کے خلاف حسب ضابطہ کارروائی عمل میں لاتے ہوئے مقدمات درج کر لیے ہیں،
رواں سال میں بجلی چوروں کے خلاف درج مقدمات کی تعداد 360 ہو گئی ہے، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر بھکر محمد نوید نے کہا کہ ضلع بھر کے سرکل پولیس افسران اور ایس ایچ اوز کو واپڈا کی جانب سے مراسلہ موصول ہوتے ہی بلاتاخیر مقدمات کے اندراج کا حکم دے رکھا ہے، انہوں نے کہا کہ بجلی چوری ایک قومی نقصان ہے جس کے سد باب اور خاتمے کے لیے پولیس اپنے حصے کا کام بخوبی سر انجام دے رہی ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=389879