بھکر۔ 28 اگست (اے پی پی):بھکر پولیس نے مختلف کارروائیوں میں 8ملزمان کو گرفتار کر کے اسلحہ و منشیات برآمد کر لی، مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا۔
بھکر کے تھانہ دلیوالہ کے ایس ایچ او غلام شبیر عباسی نے دو منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیا ۔ملزم ثناء اللہ،یعقوب شاکر کے قبضہ سے 20/20 لیٹر شراب جبکہ ملزم عبدالرحیم کے قبضہ سے اسلحہ ناجائز 12 بور بندوق بر آمد ہوئی ۔تھانہ سٹی بھکر کے SHO عامر شہزاد نے ایک ملزم کے قبضہ سے پسٹل 30 بور برآمدکیا ۔
تھانہ سٹی بھکر نے ایک اور مقدمہ میں ملزم اشتہاری کٹیگری B گرفتار کر لیا۔انچارج چیک پوسٹ داجل نے ایک ملزم صلاح الدین کے قبضے سے سمگل شدہ ایرانی ڈیزل 2300 لیٹر برامد کر لیا۔ تھانہ صدر دریا خان SHO ملک عمران یعقوب معہ ٹیم نے A کٹیگری کا اشتہاری ملزم عبدالقیوم کوگرفتار کر لیا اور 2 مجرمان اشتہاری کٹیگری B ملزمان عبدالطیف، محمد اشرف کو گرفتار کیا ۔ڈی پی اؤ بھکر محمد نوید کا کہنا تھا کہ عوام کی جان و مال کے تحفظ ،معاشرہ کو جرائم سے پاک کرنے اور انسداد جرائم کے لیےبھکر پولیس ہمہ وقت کوشاں ہے۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=383557