بھکر،ضلعی امن کمیٹی کی مشاورت سے عیدمیلادالنبیؐ کے موقع پر انتظامات کو حتمی شکل دے دی گئی

180
جشن عیدمیلاد النبی ؐ

بھکر۔ 20 ستمبر (اے پی پی):جشن عیدمیلادالنبیﷺکےموقع پر سیکیورٹی اور امن وامان کی صورتحال کو برقرار رکھنے کیلئے ضلعی امن کمیٹی بھکر نے مشاورت مکمل کرکے انتظامات کو حتمی شکل دے دی ہے ،اس ضمن میں ضلعی امن کمیٹی کا اجلاس ڈپٹی کمشنر ڈاکٹر نور محمد اعوان کی زیر صدارت منعقد ہوا ۔

اس موقع پرڈی پی او محمد نوید بھی موجود تھے ۔ ڈپٹی کمشنرنے ضلعی امن کمیٹی کے اراکین کی طرف سے مشاورت وتجاویز کو سراہتے ہوئے کہاکہ عیدمیلادالنبیﷺکے پرمسرت اوربابرکت موقع پر تمام ترانتظامات کی مکمل مانیٹرنگ کی جائے گی ،جلوس روٹس پر صفائی ستھرائی کے بہترین انتظامات کی وہ خود نگرانی کریں گے اور اس سلسلہ میں کسی بھی متعلقہ محکمہ کی جانب سے غفلت کو ہرگز برداشت نہیں کیا جائے ،

اس موقع پر انجمن تاجران کے صدر رانا محمد اشرف نے کہاکہ حسب روایت عید میلاد النبی ﷺ کے موقع پر بازاروں کو برقی قمقموں سے سجایا جائے گا ، اجلاس کے اختتام پر ملکی سلامتی اور استحکام کیلئے خصوصی طور پر دعا بھی کی گئی۔