بھکر۔ 25 اکتوبر (اے پی پی):پولیو کے عالمی دن کے موقع پر تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال دریاخان میں زیر سرپرستی ڈی ڈی ایچ او ڈاکٹر الیاس رضا لک اور ایم ایس ڈی ایچ کیو ہسپتال دریاخان ڈاکٹر شاہد محمود واک اور سیمینار کا اہتمام کیا گیا ۔سیمینار میں ایڈمن آفیسر دریاخان برہان الرحمان،اسسٹنٹ ایڈمین آفیسر احسن عالم،ہیڈ نرس فرخندہ ناز،ایل ایچ ایس،یو سی ایم او۔یو سی ایریا انچارج لیڈ ہیلتھ سمیت ہسپتال اہلکارون نے پولیو آگاہی واک اور سیمینار کا اہتمام کیا گیا۔
سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر الیاس رضا لک اور ڈاکٹر شاہد محمود کا کہنا تھا کہ پولیو کا خاتمہ نہ صرف ایک عوامی صحت کی ترجیح ہے بلکہ معاشرتی انصاف اور مساوات کا بھی معاملہ ہے۔ پولیو زیادہ تر ہمارے معاشرے کے سب سے کمزور طبقے کو متاثر کرتا ہے، اور کوئی بھی بچہ ایسی بیماری کا شکار نہیں ہونا چاہیے جو مکمل طور پر قابلِ انسداد ہے۔