27.7 C
Islamabad
منگل, اپریل 22, 2025
ہومعلاقائی خبریںبھکر،ڈپٹی کمشنرنے گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول چک نمبر 33 ڈی اے کا...

بھکر،ڈپٹی کمشنرنے گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول چک نمبر 33 ڈی اے کا اچانک دورہ کیا

- Advertisement -

بھکر۔ 22 اپریل (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر محمد اشرف نےگورنمنٹ گرلز ایلمنٹری سکول چک نمبر 33ٹی ڈی اے کااچانک دورہ کیا۔انہوں نے سکول کے مختلف کلاس رومز کا معائنہ کیا اور تعلیمی سرگرمیوں کا جائزہ لیا۔ڈپٹی کمشنر نے سٹوڈنٹس سے نصاب تعلیم سے متعلق سوالات پو چھے، سکولوں میں صفائی ستھرائی کے نظام اور اساتذہ کی حاضری کو چیک کیا۔

ڈپٹی کمشنر نےاس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکو مت پنجاب سرکاری تعلیمی اداروں میں بہتری لا نے کیلئے خصوصی اقدامات بروئےکار لارہی ہے۔انہوں نے اساتذہ کرام کو ہدایت کی کہ سرکاری تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم سٹوڈنٹس کی تعلیم و تربیت پر خصوصی توجہ دیجا ئے۔

- Advertisement -

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=585943

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں