27.7 C
Islamabad
جمعرات, مئی 8, 2025
ہومعلاقائی خبریںبھکرپولیس کی سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں،چوری کا ملزم، اسمگلنگ شدہ...

بھکرپولیس کی سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں،چوری کا ملزم، اسمگلنگ شدہ 3600 لیٹر ایرانی ڈیزل برآمد

- Advertisement -

بھکر۔ 14 اکتوبر (اے پی پی):بھکر پولیس کی سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،ایس ایچ او بہل احمد عباس خان نے چوری کے ملزم عصمت اللہ کو گرفتار کر لیا ،ملزم کے قبضے سے چوری شدہ موٹر مالیتی 15 ہزار روپے برآمد کر لی ۔

ایس ایچ او سرائے مہاجر احسان اللہ خان، معہ ٹیم نے 4ملزمان اشتہاری کیٹگری بی کوگرفتار کر کے بند حوالات تھانہ کر دیا۔انچارج چیک پوسٹ داجل امیر حسین ایس آئی نے غیر قانونی ایرانی ڈیزل کی سمگلنگ کو ناکام بناتے ہوئے ارشد علی اور طاہر حسین کو گرفتار کر کے ملزمان کے قبضے سے دو عدد گاڑیاں جن پر غیر قانونی ٹینکیاں نصب تھیں 3600 لٹر ایرانی ڈیزل برآمد کر کے مقدمات درج کر لیے گئے۔

- Advertisement -

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=401095

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں