بہادر کشمیریوں کو بھارتی مظالم اور غیر قانونی قبضے کے خلاف جدوجہد پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں، ساجد حسین طوری

62

اسلام آباد۔5اگست (اے پی پی):پیپلز پارٹی رہنماء وفاقی وزیر ساجد حسین طوری نے کہا ہے کہ بہادر کشمیریوں کو بھارتی مظالم اور غیر قانونی قبضے کے خلاف جدوجہد پر خراج تحسین پیش کرتے ہیں۔

یوم استحصال کشمیر کے موقع پر مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم کی شدید مذمت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آزادی کشمیر کے عوام کا بنیادی حق ہے، اقوام متحدہ بھارتی افواج کے انسانیت کیخلاف جرائم کا نوٹس لے، اقوام متحدہ اپنی سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل درآمد کرائیں، آج کشمیر میں بھارتی کرفیو، ظلم و بربریت کے تین سیاہ ترین سال مکمل ہوئے، مودی نے اقوام متحدہ کی قوانین کی خلاف ورزی کرتے ہوئے کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ مودی نے مسلم اکثریت کو اقلیت میں بدلنے کے لئے ڈومیسائل قانون میں ترمیم کئے، اقوام متحدہ و دیگر بین الاقوامی تنظیمیں بھارتی مظالم کیخلاف اٹھ کھڑے ہو، پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مظلوم کشمیریوں کے لیے آواز اٹھائی ہے،آزادی کی صبح تک پیپلز پارٹی کی قیادت اور کارکنان مظلوم کشمیریوں کا ساتھ دیتے رہیں گے۔