23.8 C
Islamabad
اتوار, اپریل 20, 2025
ہومزرعی خبریںبہار یہ مکئی کے کا شتکار محکمہ زراعت کی منظور شدہ اقسام...

بہار یہ مکئی کے کا شتکار محکمہ زراعت کی منظور شدہ اقسام کا بیج کاشت کریں، محکمہ زراعت

- Advertisement -

سیالکوٹ۔8فروری (اے پی پی):ترجمان محکمہ زراعت سیالکوٹ نے کہا ہے کہ بہار یہ کئی کے کا شتکار محکمہ زراعت کی منظور شدہ اقسام کا بیج کاشت کریں اور زمین کے تجزیہ کے بعد کھادوں کا متوازن استعمال کریں۔صوبہ پنجاب میں مکئی کی کاشت قریباً 20 لاکھ ایکڑ پر کی جاتی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بہار یہ مکئی کی کاشت جنوری کے آخری عشرے سے فروری کے آخر تک کی جاتی ہے۔

بہار یہ مکئی کی کاشت کے لئے کاشتکار محکمہ زراعت کی منظور شدہ ہائبرڈ اقسام وائی ایچ – 1898، ایف ایچ۔988،ایف ایچ-1046 ،وائی ایچ-5427 اور وائی ایچ-5482 کی کاشت کریں جبکہ مکئی کی عام منظور شدہ اقسام میں گوہر – 19 ، ساہیوال گولڈ سمٹ پاک، پاپ-1 ،سویٹ – 1 اور ملکہ – 2016 کی کاشت کریں۔

- Advertisement -

 

Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=350333

- Advertisement -
متعلقہ خبریں
- Advertisment -

مقبول خبریں