- Advertisement -
بہاول پور۔ 10 فروری (اے پی پی):ڈپٹی کمشنر بہاول پور ڈاکٹر فرحان فاروق نے انٹرنیشنل چولستان ڈیزرٹ ریلی کے سلسلہ میں 11 سے16 فروری تک ریلی کے مقام پر دفعہ144 نافذ کردی ہے۔
جس کے مطابق ریلی کے ٹریک پر غیر متعلقہ افراد، موٹر سائیکل سوار، غیر متعلقہ گاڑیاں اور عام افراد کا داخلہ ممنوع کر دیا گیا ہے۔
- Advertisement -
علاوہ ازیں ریلی کے روٹ کے اردگرد آتشیں اسلحہ کی نمائش، ہوائی فائرنگ کی ممانعت ہوگی۔ اس عرصہ کے دوران توڑی کمپریسر ملزکی لوڈڈ گاڑیوں کی ریلی کے علاقہ میں نقل و حرکت پر پابندی عائد ہوگی۔ یہ حکم نامہ 11 فروری سے16 فروری تک نافذ العمل رہے گا۔
Short Link: https://urdu.app.com.pk/urdu/?p=558660
- Advertisement -